دوشنبے(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ ہٹ دھرمی سے غلط راستے پر قائم رہنے کے بجائے اپنی غلطیوں پر غور کرے اور انہیں جلد از جلد درست کرے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کے اپنے دورے کے اختتام پر ایک میڈیا انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے 19 سے 22 نومبر تک ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بالترتیب سٹریٹجک مذاکرات کئے۔
وانگ نے کہا کہ اگر جاپان ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے اور وہی غلطیاں دہراتا رہتا ہے تو تمام ممالک اور انصاف کے علمبردار لوگوں کو جاپان کے تاریخی جرائم کا از سر نو جائزہ لینے کا حق ہے اور ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے کو سختی سے روکیں۔



