پیر, نومبر 24, 2025
ہومتازہ ترینچین کے مشرقی-مغربی تعاون نے وسطی و مغربی کاؤنٹیز میں نئی جان...

چین کے مشرقی-مغربی تعاون نے وسطی و مغربی کاؤنٹیز میں نئی جان ڈال دی، رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا)تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کے مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان تعاون اور متوازی معاونت کو اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی کے تحت بے مثال پیمانے، دائرہ کار اور تقاضوں کے ساتھ بھرپور طور پر آگے بڑھایا گیا ہے۔

"نئے عہد کی کاؤنٹی معیشت” کے عنوان سے یہ رپورٹ شِنہوا انسٹیٹیوٹ، جو شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک قومی سطح کا تھنک ٹینک ہے، نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون میں جاری کی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر 2024 کے اختتام تک چین کے 8 مشرقی صوبوں اور بلدیاتی علاقوں نے مغربی حصے کے 10 صوبوں اور خودمختار علاقوں کو 22.89 ارب یوآن (تقریباً 3.23 ارب امریکی ڈالر) کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعاون کرنے والے فریقوں نے 2,979 پارٹی اور سرکاری عہدیداروں اور 24 ہزار پیشہ ور افراد کا تبادلہ کیا، اداروں کو 140.9 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی رہنمائی کی، 112.9 ارب یوآن مالیت کی زرعی اور ذیلی مصنوعات کی خریداری اور فروخت میں معاونت فراہم کی اور 8 لاکھ 15 ہزار دیہی مزدوروں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد کی۔

رپورٹ کے مطابق اس نے وسطی اور مغربی علاقوں کی کم ترقی یافتہ کاؤنٹیز کی اقتصادی ترقی میں بلاشبہ نئی جان ڈال دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی پی سی کی تنظیمی قوتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان تعاون اور متوازی معاونت کے پروگراموں نے نہ صرف چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں کاؤنٹی معیشت کی ترقی کو فروغ دیا ہے بلکہ مشرقی علاقوں کو نئی معیاری پیداواری صلاحیتیں فروغ دینے میں بھی مدد دی ہے، جس نے مشترکہ خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ رپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی برتری سے بہترین طور پر فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی صلاحیتوں کی درست تکمیل اور وسائل کی سب سے موثر تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!