پیر, نومبر 24, 2025
ہومپاکستانعمران خان کو سیاست کرنے کیلئے لایا گیا مگر وہ سیاستدان نہیں...

عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے لایا گیا مگر وہ سیاستدان نہیں تھے، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک بار اس عزم کو دہرایا ہے کہ حکومت آج بھی سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر مسائل کے حل کیلئے بات چیت پر آمادہ ہے، بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست کرنے کیلئے لایا گیا مگر وہ سیاستدان تھے اور نہ ہی کبھی حقیقی سیاست کی، انکے دورِ اقتدار میں صرف مخالفین پر مقدمات بنانے پر توجہ دی گئی۔

فیصل آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میثاقِ پاکستان پر مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا، جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہا، حلقے میں کسی مخالف امیدوار یا کارکن کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کسی کو شکایت کا موقع ملا۔

ضمنی انتخاب میں ٹرن آٹ عموما 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتا ہے، پورے حلقے میں نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!