پیر, نومبر 24, 2025
ہومپاکستانپفوا کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، اسحاق ڈار

پفوا کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر عمل پیرا ہے، پفوا کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کی جانب سے منعقدہ مینا بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروزیر خارجہ نے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا، تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مینا بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دوست ملکوں کے سٹالز پاکستان سے انکے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، مینا بازار سے مختلف ملکوں کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پفوا خدمت، لگن اور کیمونٹی انگیجمنٹ کی علامت ہے، مینا بازار میں سفارتی برادری اور نجی شعبے کی شرکت قابل تعریف ہے۔

ہماری مذہبی تعلیمات سخاوت اور خدمت کی ترغیب دیتی ہیں، پفوا کی فلاحی خدمات فرض سے بڑھ کر جذبہ انسانیت کی عکاس ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!