پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچے شہید ہونے کی رپورٹس ہیں اور اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
شرم الشیخ امن معاہدے کی خلاف ورزی بھی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی انسانی حقوق و قوانین کے احترام پر زور دیتا ہے اور آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہونی چاہئے۔


