منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانکراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

واقعہ کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس نے گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ترجمان کراچی پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راونڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!