منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کے صوبے جی لِن میں شمال مشرقی ایشیا کا سیاحت فورم...

چین کے صوبے جی لِن میں شمال مشرقی ایشیا کا سیاحت فورم جاری

چین کے شمال مشرقی صوبہ جی لِن کے شہر ہُن چن میں 11واں گریٹر ٹومن انیشی ایٹو (جی ٹی آئی) شمال مشرقی ایشیا سیاحت فورم جاری ہے۔

فورم کے دوران چین، منگولیا، جنوبی کوریا اور روس کے وفود نےجن اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ان میں ماحولیاتی سیاحت پائیدار ترقی اور جی ٹی آئی فریم ورک کے تحت سیاحتی منصوبوں کی ترقی شامل ہے۔

سیاحتی حکام نے مستقبل میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے معاہدے بھی کئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی لارنس ہو میونگ، ڈائریکٹر، جی ٹی آئی سیکرٹریٹ

"اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم توقع کرتے ہیں کہ ماحولیاتی سیاحت اور سرحدی پار سیاحت کی اہمیت نہ صرف شمال مشرقی ایشیا کے خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی فروغ پائے گی۔ رواں برس ہم نے جی لِن صوبائی حکومت اور ہُن چن سٹی حکومت کی زیادہ مضبوط موجودگی اور حمایت دیکھی۔ اس کے علاوہ نجی شعبے سے بھی کئی نئے شرکاء شامل ہوئے۔ نہ صرف چین سے بلکہ کوریا، روس اور یہاں تک کہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے بھی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فورم مستقبل میں ایک بڑھتا ہوا اور نہایت مفید بین الاقوامی پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو شمال مشرقی ایشیا میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے گا۔”

سیاحتی مباحثوں کے علاوہ فورم میں جی لِن کی غیر مادی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے والی ایک عملی سرگرمی بھی پیش کی گئی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تانگ منگ کیوآن، چین کے روایتی طریقہ علاج مساج کے وارث

"اس فورم کے ذریعے غیر ملکی شرکاء نے روایتی ہڈی سیدھ، پٹھوں اور رگوں کے مساج کی تکنیک کا تجربہ کیا اور انہیں بے حد سراہا۔ کئی شرکاء نے دلچسپی ظاہر کی کہ وہ روایتی چینی طب کو اپنے ملکوں میں متعارف کروانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے لوگ بھی ان قدیم طریقوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔”

گریٹر ٹومن انیشی ایٹو (جی ٹی آئی) چین، منگولیا، جمہوریہ کوریا اور روسی فیڈریشن کے درمیان بین الحکومتی تعاون کا ایک نظام ہے جس کی معاونت اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) بھی کرتا ہے۔

ہُن چن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر ہُن چن میں شمال مشرقی ایشیا سیاحت فورم جاری

فورم میں چین، منگولیا، جنوبی کوریا اور روس کے وفود شریک ہیں

شرکا ماحولیاتی سیاحت اور پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں

جی ٹی آئی فریم ورک کے تحت سیاحتی منصوبوں کا بھی جائزہ

سیاحتی حکام کے درمیان تعاون بڑھانے کے متعدد معاہدے طے

فورم سےماحولیاتی اور سرحدی پار سیاحت کی عالمی اہمیت بڑھنے کی توقع

جی لِن کی غیر مادی ثقافتی وراثت کا خصوصی مظاہرہ پیش کیا گیا

غیر ملکی شرکاء نے روایتی چینی ہڈی سیدھ اور مساج کا تجربہ کیا

مہمانوں کا روایتی چینی طب اپنے ملکوں میں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!