منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینہوائی میں چین اور امریکہ کے فوجی سمندری مشاورتی معاہدے کے ورکنگ...

ہوائی میں چین اور امریکہ کے فوجی سمندری مشاورتی معاہدے کے ورکنگ گروپ اجلاس کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)چینی اور امریکی افواج نے 18 سے 20 نومبر تک امریکی ریاست ہوائی میں 2025 کے لئے چین-امریکہ فوجی سمندری مشاورتی معاہدے (ایم ایم سی اے) کے دوسرے ورکنگ گروپ اجلاس اور سالانہ سیشن کا انعقاد کیا۔

چینی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تبادلے برابری اور احترام کی بنیاد پر کئے گئے اور دونوں فریقین نے بنیادی طور پر چین اور امریکہ کی بحری اور فضائی سلامتی کی صورت حال پر کھلا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے سمندر اور فضا میں پیش آنے والے عام واقعات کا جائزہ لیا، فضائی اور بحری تصادم سے تحفظ کے لئے طرز عمل کے قواعد کے نفاذ کا تجزیہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بحری فوجی سلامتی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر 2026 کی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لئے زیر بحث موضوعات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم ایم سی اے کا نظام دونوں افواج کی فرنٹ لائن فورسز کو زیادہ پیشہ ورانہ اور محفوظ انداز میں بات چیت کرنے، غلط فہمیوں کو کم کرنے، غلط اندازوں سے بچنے اور خطرات کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چینی فریق نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے جو نیویگیشن کی آزادی یا فضائی پرواز کے بہانے کئے جائیں جو چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی یا چین کی نزدیک سے نگرانی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ چینی فریق قوانین اور ضوابط کے مطابق قومی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا پختہ دفاع جاری رکھے گا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!