منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلروسی صدر کا یوکرین کے متعلق نئے امن منصوبے پر تفصیلی بات...

روسی صدر کا یوکرین کے متعلق نئے امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت کے لئے آمادگی کا اعلان

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے متعلق امریکہ کے تجویز کردہ 28 نکاتی امن منصوبے کی تفصیلات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو امریکی انتظامیہ کے ساتھ موجود رابطے کے ذرائع سے یہ منصوبہ موصول ہوا ہے۔ یہ حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے تاہم اس کے متن پر روس کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس امن مذاکرات، مسائل کے پرامن حل اور اس کے ساتھ ساتھ اس مجوزہ منصوبے کی تمام تفصیلات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لئے تیار ہے۔

پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اگست میں امریکی ریاست الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا عمل رکا ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!