“ہمارا مشترکہ مستقبل، آسیان 2045 اور چینی جدیدیت کے درمیان پل” کے عنوان سے آسیان چائنہ ویک 2025 چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں جاری ہے۔ پروگرام کے دوران متعدد سرگرمیاں اور اعلیٰ سطح کے موضوعاتی مکالمے منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں چین اور آسیان کی جامع تزویراتی شراکت داری میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پیش رفت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): چیٹا فان مکسم فان، ڈپٹی پرمننٹ سیکرٹری، وزارتِ خارجہ، تھائی لینڈ
“آسیان اور چین مل کر ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے تمام شعبوں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ اسی پیش رفت کی بنیاد پر ہم عوامی صحت، تعلیم، مواصلات، زراعت اور ایسے ہی دیگر شعبوں میں اپنے تعاون کو نئی سمت دے سکتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شی جونگ جون، سیکرٹری جنرل، آسیان چائنہ سینٹر
“فوژو شہر اور مجموعی طور پر صوبہ فوجیان جنوب مشرقی ایشیا میں آباد بے شمار چینی نژاد باشندوں کا آبائی علاقہ ہے۔ ہم اس تاریخی ورثے اور جدید روابط کو استعمال کرتے ہوئے فوژو، فوجیان اور آسیان کے درمیان مزید مضبوط اور دیرپا تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔”
فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں ’آسیان چائنہ ویک 2025‘ جاری ہے
اس سال کا موضوع ہے ’’ہمارا مشترکہ مستقبل اور آسیان 2045‘‘
مختلف سرگرمیاں اور اعلیٰ سطح کے موضوعاتی مکالمے تقریب کا حصہ ہیں
پروگرام کا مقصد چین اور آسیان میں جامع شراکت داری کو فروغ دینا ہے
شرکاء نے ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں تعاون کو اہم ترین قرار دیا
تجارت، سرمایہ کاری، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کے امکانات روشن
مواصلات، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو نئی سمت دی جا سکتی ہے
تھائی سفارتکار نے صحت، تعلیم اور زراعت میں تعاون بڑھانے کا امکان ظاہر کیا
آسیان چائنہ سینٹر نےفوجیان اور جنوب مشرقی ایشیا میں تاریخی روابط کو بڑا اثاثہ قرار دیا
تاریخی ورثے اور جدید روابط کے ذریعے دیرپا تعلقات مضبوط بنائے جا سکتے ہیں



