منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات بارے ضابطہ اخلاق جاری کر دیاگیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف)ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج/سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج /سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ہر افسر وہ اختیارات استعمال کرے گا جو الیکشن کمیشن نے تفویض کئے ہیں، ڈی آر او، آر او اور پولنگ اسٹاف کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مکمل سہولت فراہم کریں گے، کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں پہلے پریزائیڈنگ افسر اور اپنے چین آف کمانڈ کو اطلاع دیں گے، پریزائیڈنگ افسر یا پولنگ سٹاف کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سٹیشن کے باہر ہونے والی بے ضابطگی پر خود سے کارروائی نہیں کی جائیگی، کسی اہل ووٹر کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا، ہتھیار/غیر ضروری چیز رکھنے والے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے تحت ہنگامہ آرائی یا انتشار پھیلانے والے ووٹر کو روکیں گے، پولنگ سٹاف کے فرائض کسی صورت اپنے ذمے نہیں لیں گے، مبصرین کو پولنگ سٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!