بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کزن پرینیتی چوپڑا کے بیٹے کو تحفہ بھجوا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی نے انسٹاگرام اسٹوری پر پریانکا کی جانب سے بھجوائے گئے تحائف کی تصویر شیئر کیں جن میں برائون اور آف وائٹ رنگوں کے خوبصورت بچوں کے کپڑے، ایک اسٹفڈ ٹوائے اور دیگر ضروری سامان نظر آرہا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ننھا نیر ابھی سے پیار میں بگڑنے لگا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ نیئر گیٹنگ اسپلٹ آلریڈی، تھینک یو میمی ماں سی، نک ماں سا اور مالتی دی دی۔


