منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکار حسن احمد کا ایک ماہ سے زائد اغواء کاروں کے چنگل...

اداکار حسن احمد کا ایک ماہ سے زائد اغواء کاروں کے چنگل میں رہنے کا انکشاف

اداکار حسن احمد نے بتایا ہے کہ 35 روز اغواء رہا، بازیابی کے بعد گھر پہنچ کر ہر ایک سے معافی مانگی، معلوم نہیں اغواء کار پکڑے بھی گئے یا نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں حسن احمد نے بتایا کہ ایک رات شوٹ سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں اے ٹی ایم پر رکا، اسی دوران 5 سے 6 افراد زبردستی مجھے میری ہی گاڑی میں بٹھا کر ڈیفنس کے کسی خالی پلاٹ میں لے گئے اور وہاں میری گاڑی پارک کرکے میرے سامان سمیت مجھے اپنی گاڑی میں منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اغواء کاروں نے مجھے گاڑی کی زمین پر لٹاکر مجھ پر کپڑا ڈال دیا اور خود مجھ پر پائوں رکھ کر بیٹھ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد یہ افراد مجھے ایک جگہ لے گئے جہاں مجھے زنجیروں سے باندھ دیا، صرف کھانا کھانے اور واش روم جانے کیلئے میری زنجیریں کھولی جاتیں اور پھر دوبارہ باندھ دیا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں نے مجھے 35ء دن تک اغوا کرکے رکھا اس کے بعد تاوان طے ہوا، جب سی پی ایل سی شامل ہوئی تو تاوان لینے کی رات اغواکاروں کے خلاف کارروائی کردی گئی لیکن میں اس کارروائی کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔

کارروائی کے دوران اغواکاروں کے ہاتھوں سے رقم گرگئی اور اغوا کار کا ساتھی گرفتار ہوگیا تاہم اغواکار بھاگ نکلا، اگلی صبح مجھ سے بغیر نقاب ایک شخص ملنے آیا جس نے مجھ سے کہا کہ میں تمہارے اغوا میں شامل نہیں، صرف میری گاڑی استعمال ہوئی ہے، میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ بازیابی کے بعد میری ذہنی کیفیت اتنی خراب تھی کہ میں نے گھر پہنچ کر رونا شروع کردیا اور گھر میں موجود ہر شخص حتی کہ ملازموں سے بھی پائوں پکڑ کر معافی مانگی، آج تک مجھے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغواء کار پکڑے بھی گئے ہیں یا نہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!