جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین نے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے کا ضابطہ...

چین نے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے کا ضابطہ جاری کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے اور اس پر قابو پانے کے متعلق ریاستی کونسل کا ضابطہ جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دئیے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوگا۔

اس نئے ضابطے کا مقصد عوام کی زندگیوں اور املاک کا تحفظ کرنا، جنگلات اور چراہ گاہوں کے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیاتی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔

ضابطے کے تحت متعلقہ اہل سرکاری محکمے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے کے لئے کام کرنے اور ہنگامی ردعمل کے منصوبے بنائیں گے۔ اس میں آگ کو روکنے والی خندقوں اور حصہ بندی کی سہولیات کی تعمیر کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معمول کے گشت اور آگ کی روک تھام کے معائنوں کو بھی مضبوط بنانے کا کہا گیا ہے۔

ضابطے میں مقامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ کا انتباہ موصول ہونے پر فوری طور پر ہنگامی ردعمل کے پروٹوکول کو فعال کریں جس میں خطرات سے دوچار افراد کا بروقت بچاؤ اور انخلا شامل ہے۔

ضابطے میں جنگلات اور چراہ گاہوں کے انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت قانونی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!