جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینکابل میں صنعتی میلے کا آغاز، سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ

کابل میں صنعتی میلے کا آغاز، سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ

ریاستی خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہفتے پر مشتمل صنعتی اور تجارتی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

17 سے 23 نومبر تک جاری رہنے والی اس تقریب کا مقصد گھریلو صنعتوں اور زراعت کو فروغ دینا، مقامی مصنوعات کے لیے بازاروں کو وسعت دینا اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (دری): ہوجہ راجَبی، نمائش میں شریک تاجرہ

"اس طرح کی نمائشیں ہمارے کاروبار کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور خواتین کی تجارت اور کاروبار پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہیں۔”

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے مقامی مصنوعات کے لیے حکومت کی حمایت اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔

کابل سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

افغان دارالحکومت کابل میں صنعتی میلے کا آغاز

نمائش میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت

یہ نمائش 17 تا 23 نومبر تک جاری رہے گی

نمائش میں مقامی صنعت کا فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

مقامی مصنوعات کی مارکیٹ بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات

نمائش خواتین کے کاروبار پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے۔ نمائش کنندہ

حکومت مقامی مصنوعات کی بھرپور سرپرست ہے۔ وزیر صنعت و تجارت

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔وزیر صنعت و تجارت

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!