جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومانٹرنیشنلروسی افواج نے یوکرین کے خارکیف خطے کے اہم شہر پر قبضہ...

روسی افواج نے یوکرین کے خارکیف خطے کے اہم شہر پر قبضہ کر لیا، روسی جنرل

ماسکو(شِنہوا)روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے کہا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے خارکیف علاقے کے تزویراتی شہر کوپیانسک پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

گیراسیموف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زاپاد (مغرب) گروپ کی یونٹس نے کوپیانسک شہر پر قبضہ کر لیا ہے اور دریائے اوسکول کے بائیں کنارے گھری ہوئی یوکرینی افواج کو پسپا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گیراسیموف کے مطابق مشرقی یوکرین کے ایک اور تزویراتی شہر کراسنو ارمیسک میں بھی روسی پیش قدمی جاری ہے اور اب تک شہر کا 75 فیصد سے زیادہ علاقہ روسی کنٹرول میں آ چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے آغاز سے اب تک روسی فوج 13 دیہات پر قبضہ کر چکی ہے جن میں 6 ڈنیپرو پیٹرووسک علاقے میں اور 7 زاپوریزھیا علاقے میں شامل ہیں۔

کوپیانسک یوکرینی افواج کے لئے خارکیف خطے میں نقل وحمل کا ایک اہم مرکز اور مضبوط دفاعی قلعہ ہے۔ روس نے اس شہر پر اس سے قبل فروری سے ستمبر 2022 تک کنٹرول رکھا تھا، جس دوران یہ علاقائی انتظامی مرکز کے طور پر کام کرتا رہا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!