جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچینی اور ویتنامی بحریہ نے بیبو خلیج میں مشترکہ گشت مکمل کرلئے

چینی اور ویتنامی بحریہ نے بیبو خلیج میں مشترکہ گشت مکمل کرلئے

گوانگ ژو(شِنہوا)چینی اور ویتنامی بحریہ کے 2 بیڑوں نے دونوں ملکوں کے درمیان متعلقہ معاہدے اور سالانہ منصوبوں کے تحت 19 سے 20 نومبر تک بیبو خلیج کے پانیوں میں اپنی 39 ویں مشترکہ گشت انجام دی۔

گشت کے دوران ہر فریق کے 2 جہازوں پر مشتمل بیڑے نے بیبو خلیج میں سمندری اور فضائی سلامتی کی نگرانی کی۔ راستوں، رفتار اور موسم کے حالات کی معلومات کا تبادلہ کیا اور باری باری قیادت کی ذمہ داری لے کر کمانڈ اور آپریشنز میں تعاون مضبوط کیا۔

انہوں نے تلاش اور بچاؤ کی ایک مشترکہ مشق بھی کی، جس میں فرضی منظرنامے کے مطابق ہر ملک کی ایک ماہی گیری کشتی مشکل میں تھی۔ اس مشق نے پیچیدہ حالات میں کمانڈ اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کا موثر مظاہرہ کیا۔

چین اور ویتنام کی بحریہ کے درمیان 2005 میں بیبو خلیج میں مشترکہ گشت کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد یہ گشت رابطوں کے لئے ایک مستحکم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط جبکہ باہمی تزویراتی اعتماد کو فروغ ملا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!