ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینجاپانی وزیراعظم تزویراتی اور باہمی سود مند تعلقات کے لئے اپنے غلط...

جاپانی وزیراعظم تزویراتی اور باہمی سود مند تعلقات کے لئے اپنے غلط بیانات واپس لیں،چین

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ جاپان اگر چین کے ساتھ تزویراتی اور باہمی سودمند تعلقات چاہتا ہے تو اپنے غلط بیانات واپس لے۔

ترجمان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں چین کی طرف سے ان بیانات کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے کھلے عام غلط بیانات، جو آبنائے تائیوان میں ممکنہ مسلح مداخلت کا اشارہ ہیں، نے چینی عوام میں غصے اور مذمت کے جذبات پیدا کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اگر چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے جو نئے دور کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوں تو اسے دونوں ممالک کے درمیان موجود 4 سیاسی دستاویزات کے جذبے پر عمل کرنا چاہیے، اپنے سیاسی وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، فوری طور پر اپنے غلط بیانات کو واپس لینا چاہیے اور چین کےساتھ کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!