ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومانٹرنیشنلیو اے ای انسانی بنیادوں پر مختلف ممالک کو مدد فراہم کرنیوالا...

یو اے ای انسانی بنیادوں پر مختلف ممالک کو مدد فراہم کرنیوالا بڑا ملک

متحدہ عرب امارات معاشی طورپر کمزور اور جنگ زدہ ممالک کو انسانی بنیادوں پر سالانہ 1.5 ارب ڈالر امداد فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطین کورواں سال کے دوران سب سے زیادہ امداد فراہم کی۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کیلئے عالمی امداد کا 44 فیصد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سوڈان بحران کیلئے 600 ملین ڈالر امداد فراہم کی جبکہ 90 ہزار ٹن انسانی امداد پہنچائی۔

متحدہ عرب امارات نے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امداد پہنچائی اور دنیا بھر میں آنیوالے مختلف عالمی بحرانوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا تیز تر ردعمل رہا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!