ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومپاکستاناے این ایف کی 7 کارروائیاں، ساڑھے37 کروڑ کی منشیات برآمد، غیر...

اے این ایف کی 7 کارروائیاں، ساڑھے37 کروڑ کی منشیات برآمد، غیر ملکی سمیت 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 7 ملک گیر کارروائیوں میں 37 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 417.69 کلو منشیات برآمد کر کے غیر ملکی باشندے سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس پر چھاپے کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز پرس کے اندر چھپائی گئی 93 گرام ہیروئن پکڑی گئی، اسی طرح کراچی ہی میں ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل سوار سے 348ہزار ڈائزیپام گولیوں کا ذخیرہ برآمد ہوا جن کا وزن 106.8 کلوگرام تھا۔

اسلام آباد ایکسپریس وے پر بس سٹاپ سے ایک نائیجیرین شہری کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 75گرام کوکین ملی، ادھر جی ٹی روڈ پشاور میں بس سٹاپ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی اور ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

پشاور کے ناصر باغ روڈ پر یونیورسٹی ٹاور کے پاس گاڑی سے ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

بلوچستان میں ماسٹر پلان ڈسٹرکٹ چمن سے 300 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جب کہ چمن بارڈر پر لاوارث خفیہ پارسل سے 130 گرام کوکین ملی۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!