سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نو پارکنگ پر بھی جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کیلئے روبوٹ کاریں تیار کی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی، 20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی روبوٹ کاریں نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کریں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مشاورت سے اِی چالان جرمانوں کی رقم میں کمی پر بھی غور جاری ہے۔


