جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومانٹرنیشنلبرازیل میں منعقدہ کوپ 30 میں آگ سے چینی پویلین متاثر نہیں...

برازیل میں منعقدہ کوپ 30 میں آگ سے چینی پویلین متاثر نہیں ہوا، چینی وفد

بیلم،برازیل(شِنہوا)چینی وفد نے تصدیق کی ہے کہ برازیل کے شہر بیلم میں منعقدہ اقوام متحدہ کی 30 ویں سالانہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 30) میں لگنے والی آگ سے چینی پویلین متاثر نہیں ہوا۔

وفد نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ آگ کا آغاز چینی پویلین سے نہیں ہوا تھا۔

برازیلی وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے بعد لگی اور اس پر تقریباً ڈھائی بجے تک قابو پالیا گیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پارا ریاست کے گورنر ہیلڈر باربالہو جہاں بیلم واقع ہے، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہنگامی امداد کی ٹیمیں واقعے کی دو ممکنہ وجوہات، جنریٹر کی خرابی یا پھر کانفرنس کے لئے نصب کئے گئے کسی سٹال میں شارٹ سرکٹ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!