ترجمان وزیراعلی سیکرٹریٹ خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد جلسے میں کسی کو دھمکی نہیں دی، قانون کے نفاذ کی بات کی، بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایبٹ آباد جلسے میں وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، وزیراعلی نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی، بات محض قانون کے نفاذ کی تھی، ایماندار افسران مکمل تحفظ میں ہیں، صرف قانون توڑنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، صوبائی حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنائے گی۔
وزیراعلی کے بیان کو سیاق و سابق سے ہٹ کر پیش کیا جارہاہے۔


