جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں جرمنی کا سب سے...

چین سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا

برلن(شِنہوا)چین نے 2025 کے پہلے 9 مہینوں میں جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر (ڈی سٹیٹس) کے مطابق جنوری سے ستمبر تک چین کے ساتھ جرمنی کی مجموعی تجارت 185.9 ارب یورو (215.13 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

دفتر نے بتایا کہ اس مدت کے دوران جرمنی نے چین سے 124.5 ارب یورو (144.08 ارب ڈالر) مالیت کا سامان درآمد کیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ برقی آلات، ملبوسات اور مشینری کی درآمدات تھیں۔

ادارے کے مطابق چین 2016 سے 2023 تک جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا تھا جسے 2024 میں مختصر مدت کے لئے امریکہ نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!