جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین اور بحر الکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں کا تعاون...

چین اور بحر الکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں کا تعاون گہرا کرنے کا عزم

بیجنگ(شِنہوا)چین اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی قیادت کے درمیان 5 واں مکالمہ بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں فریقین نے تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔

اس مکالمے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو ہائی شنگ اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور چین میں موجود سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

لیو نے کہا کہ چین بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی جانب سے "ایک چین کے اصول” پر عمل پیرا رہنے کو سراہتا ہے۔ سی پی سی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فریقین کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں ایک صف اول کی قوت، باہم سیکھنے کے لئے ایک نمونہ اور عملی تعاون کے لئے ایک محرک قوت کا کردار ادا کرے گا اور چین-بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ایک قریبی اور مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے ہاتھ بٹائے گا۔

بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سی پی سی کے ساتھ مکالمے اور تبادلے کو مضبوط کرنے، ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے، چین کی طرف سے پیش کردہ 4 بڑے عالمی اقدامات پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کرنے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!