جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین کا نیکسپیریا سے متعلق انتظامی حکم کی معطلی کے نیدرلینڈز کے...

چین کا نیکسپیریا سے متعلق انتظامی حکم کی معطلی کے نیدرلینڈز کے فیصلے کا خیر مقدم

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین نیدرلینڈز کی طرف سے سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی نیکسپیریا سے متعلق انتظامی حکم کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔نیکسپیریا چینی کمپنی ونگ ٹیک کی بیرون ملک ذیلی کمپنی ہے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اس مسئلے کے مناسب حل کی جانب پہلا مثبت قدم ہے۔

وزارت کے مطابق منگل اور بدھ کو بیجنگ میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نیکسپیریا کے معاملے پر دو مشاورتی اجلاس ہوئے، جن میں ڈچ حکام نے "اشیاء کی دستیابی کے قانون” کے تحت جاری کردہ انتظامی حکم کو معطل کرنے کی پیشکش کی۔

تاہم ترجمان نے کہا کہ صرف معطلی کافی نہیں کیونکہ انتظامی حکم کو مکمل طور پر منسوخ کرنا ہی وہ قدم ہوگا جو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی چین میں بے چینی اور انتشار کی بنیادی وجہ کو ختم کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈچ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے دیا گیا غلط فیصلہ اس مسئلے کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس فیصلے کے تحت ونگ ٹیک کو نیکسپیریا پر اپنے کنٹرول سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

مشاورت کے دوران چین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں موجودہ خلل کی وجہ اور ذمے داری نیدرلینڈز پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق چین کو امید ہے کہ ڈچ حکام تعاون میں سنجیدگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے اور مسئلے کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں تعمیری تجاویز پیش کریں گے۔

دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ انتظامی مداخلت کو ختم کیا جائے گا اور کمپنیوں کو قانون کے مطابق باہمی مشاورت سے اندرونی تنازعات حل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ اس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کے جائز حقوق کا تحفظ ہوگا بلکہ عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے بہتر حالات بھی پیدا ہوں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!