بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے جمعرات کے روز دوبارہ تصدیق کی ہے کہ آمدہ جی 20 رہنماؤں کے اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کی جاپانی رہنما سے ملاقات نہیں ہوگی۔
ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران جاپان کی جانب سے چین کے ساتھ بات چیت اور روابط کے لئے بار بار آمادگی ظاہر کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جی 20 اجلاس کے دوران وزیراعظم لی کی جاپانی رہنما سے ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری اور احتیاط سے کام لے۔


