واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لئے 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے دی، جسے امریکی حکام نے روسی اور یوکرینی حکام سے مشاورت کے بعد تیار کیا ہے۔
این بی سی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ کے خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر اس منصوبے کے مسودے کی تیاری میں شامل تھے۔
این بی سی کے مطابق تین امریکی حکام نے بتایا کہ امن معاہدے کے لائحہ عمل کو ابھی یوکرینی حکام کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ منصوبے کے مسودے کوحتمی شکل اس وقت دی گئی جب امریکی فوجی وفد یوکرین کا دورہ کر رہا تھا جو بدھ کے روز کیف پہنچا۔


