جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکہ جی 20کی صدارت چاہتا ہے تو سربراہ اجلاس میں لازمی...

امریکہ جی 20کی صدارت چاہتا ہے تو سربراہ اجلاس میں لازمی شرکت کرے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون رونلڈ لامولا نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن گروپ آف 20 (جی 20) کی صدارت باضابطہ طور پر حاصل کرنا چاہتا ہے تو پھر امریکہ کو جوہانسبرگ میں ہونےوالے سربراہ اجلاس میں اپنے حکام کو لازمی بھیجنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوہانسبرگ میں جی 20 کی صدارت امریکہ کو سونپنے کو تیار ہیں لیکن اگر امریکی نمائندے اس میں شرکت نہیں کرتے تو جنوبی افریقہ سربراہ اجلاس کے نتائج اور رہنماؤں کےاعلامیے کو جاری کر نے کاعمل مکمل کرے گا۔ اگر امریکہ صدارت کی رسمی حوالگی چاہتا ہے تو انہیں یہاں آنا پڑے گا۔

صحافیوں کو سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ جنوبی افریقہ میں سربراہی اجلاس کے نتائج نہایت جامع ہوں گے اور افریقی براعظم اور عالمی جنوب کے مقصد کے لئے ایک پائیدار میراث چھوڑ جائیں گے، جو جنوبی افریقہ کی تاریخی جی20 صدارت سے بھی آگے تک اثر رکھے گی۔

جی 20 رہنماؤں کا سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز جوہانسبرگ کے نیسریک ایکسپو سنٹر میں ہفتہ سے اتوار تک منعقد ہوگا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!