جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین اور ازبکستان کا قانون کے نفاذ اور سلامتی کے شعبے میں...

چین اور ازبکستان کا قانون کے نفاذ اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے بدھ کے روز بیجنگ میں ازبکستان کے وزیر داخلہ عزیز تشپولاتوف سے ملاقات کی۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے، ہر سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی، ٹیلی کام فراڈ اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے، بڑے ایونٹس کی سکیورٹی اور قانون کے نفاذ کی صلاحیت بڑھانے جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ یہ کوششیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے، دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کو موثر طریقے سے یقینی بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-ازبکستان کمیونٹی کی تعمیر کو مزید ٹھوس اور فعال بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

تشپولاتوف نے اپنی طرف سے چین کے ساتھ قریبی رابطے اور تبادلے کو برقرار رکھنے، قانون کے نفاذ اور سلامتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور ٹھوس تعاون کو فروغ دینے کے لئے ازبکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!