جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومتازہ ترینچین میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات میں ترقی کا رجحان برقرار

چین میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات میں ترقی کا رجحان برقرار

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال اکتوبر کے آخر تک چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے چارجنگ سٹیشنز کی تعداد ایک کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 54 فیصد کا اضافہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے تقریباً 45 لاکھ 30 ہزار سرکاری چارجنگ سہولیات جبکہ ایک کروڑ 41 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نجی سہولیات ہیں جو بالترتیب 39.5 فیصد اور 59.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں ۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے آخر تک پبلک ای وی چارجنگ سہولیات کی مجموعی ریٹڈ پاور تقریباً 20 کروڑ 30 لاکھ کلو واٹ تھی جو اوسطاً 44.69 کلو واٹ بنتی ہے۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں چین نے ملک کے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 3 سالہ ایکشن پلان جاری کیا جس کا ہدف 2027 کے اختتام تک 2 کروڑ 80 لاکھ چارجنگ سہولیات پر مشتمل ملک گیر نیٹ ورک قائم کرنا ہے جبکہ پبلک چارجنگ کی صلاحیت 30 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!