اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی جج ژانگ لنگ لنگ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی اپیلز ٹربیونل (یو این اے ٹی) میں خدمات انجام دینے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جج ژانگ لنگ لنگ کی اقوام متحدہ کی اپیلز ٹربیونل (یو این اے ٹی) کے لئے کامیاب انتخاب میں بھرپور حمایت کرنے پر تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پیر کے روز یو این اے ٹی اور اقوام متحدہ کی ڈسپیوٹ ٹربیونل دونوں کے ججوں کے انتخاب کے لئے اجلاس منعقد کیا۔ ژانگ اپنا 7 سالہ مدت یکم جولائی 2026 سے شروع کریں گی۔
1981 میں پیدا ہونے والی ژانگ اس وقت عوامی جمہوریہ چین کی اعلیٰ عوامی عدالت میں ایک سینئر جج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔


