جمعہ, نومبر 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت کا پاکستان مخالف جنون، لیاری کو نئی فلم میں میدان جنگ...

بھارت کا پاکستان مخالف جنون، لیاری کو نئی فلم میں میدان جنگ دکھایا گیا، بینظیر کی تصاویر شامل

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کا رجحان برقرار ہے اور اکثر فلمساز اسی موضوع پر فلمیں بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے اور زیادہ پیسے کمانا چاہتے ہیں، بھارت کا پاکستان مخالف جنون اس قدر بڑھ گیا ہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی ایک اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم دھرندر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کو لیاری میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریلر میں رنویر سنگھ کو بھارت کی جانب سے بھیجا گیا را ایجنٹ دکھایا گیا ہے اور ارجن رام پال پاکستانی خفیہ ادارے کے میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ فلم کے ٹریلر میں پی پی پی کا جلسہ اور پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

فلم میں بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس پر خود بھارتی شائقین بھی فلم میکرز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

پروپیگنڈا فلم کو دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ریلیز سے قبل اسکا ٹریلر ہی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارتی صارفین کی جانب سے ہی اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!