بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین کے اوپن سورس اے آئی ماڈل نے صارف چیٹ بوٹ لانچ...

چین کے اوپن سورس اے آئی ماڈل نے صارف چیٹ بوٹ لانچ کردیا

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے اے آئی ڈویژن نے کہا ہے کہ اس نے اپنا اپ گریڈ شدہ جنریٹیو چیٹ بوٹ چھوین متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد صارفین میں اس کے اپنانے کا رجحان تیز کرنا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا چیٹ بوٹ ان کے انتہائی مقبول اوپن سورس ماڈل پر مبنی ہے جسے دنیا بھر میں 60 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ گفتگو پر مبنی، کام پر مرکوز ذاتی اے آئی معاون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب علی بابا نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے 3 برسوں میں کلاؤڈ اور اے آئی ہارڈویئر انفراسٹرکچر کی تعمیر پر 380 ارب یوآن (تقریباً 53 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ اے آئی صنعت کی تیز رفتار پیش رفت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

چین کی ڈیپ سیک کے ساتھ ساتھ، علی بابا کے حال ہی میں لانچ کردہ فلیگ شپ ماڈل چھوین3-میکس نے بین الاقوامی بینچ مارکس میں عالمی سطح پر سرفہرست ترین ماڈلز میں جگہ بنائی ہے۔ ایک حالیہ 6 ماڈلز پر مشتمل عالمی سرمایہ کاری مقابلے میں چھوین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈیپ سیک دوسرے نمبر پر رہا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!