بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینبرازیل میں کوپ 30، چین کی کاربن مارکیٹ کا ماڈل عالمی توجہ...

برازیل میں کوپ 30، چین کی کاربن مارکیٹ کا ماڈل عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

چین کی قومی کاربن مارکیٹ کے قیام کے تجربے نے برازیل کے شہر بیلم میں جاری کوپ 30 کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے شرکاء کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

چینی نائب وزیر ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ لی گاؤ نے منگل کے روز "چائنہ پویلین” میں "چین کی کاربن مارکیٹ: اعلیٰ معیار کی ترقی اور تجربات کی شیئرنگ” کے عنوان سے منعقدہ ایک ضمنی اجلاس کے دوران اس نوع کی مارکیٹ کو فروغ دینے میں چین کے حاصل کردہ تجربات پیش کئے۔

لی گاؤ نے چین کے تجربے سے حاصل ہونے والے تین اہم نکات واضح کئے۔ان نکات میں قومی حالات کے مطابق مارکیٹ کی تشکیل، ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا کے معیار اور انتظام میں بہتری اور کاربن مارکیٹ میں بین الاقوامی تعاون اور باہمی اعتراف کوفروغ دینا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2024 سے چین کے کاربن اخراج کے تجارتی نظام (ای ٹی ایس) میں اسٹیل، سیمنٹ اور ایلومینیم کی صنعتیں بھی شامل کر دی گئی ہیں اور اکتوبر 2025 کے اختتام تک اس کا مجموعی تجارتی حجم 770 ملین ٹن سے زیادہ کاربن الاؤنسز تک پہنچ چکا ہے جس کی کل مالیت 51.8 ارب یوآن (تقریباً 7.3 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر کاربن اخراج کم کرنے کی مارکیٹ بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو ایک طرف کم کاربن ٹیکنالوجیز کو فروغ دے کا باعث ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مصنوعات کو مالی شکل دینے میں مددگار بھی ہے۔

کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی کاربن مارکیٹ کے تجربات بھی شیئر کئے۔

عالمی بینک میں ماحولیاتی تبدیلی کی عالمی ڈائریکٹر ویلیری ہکی نے کہا کہ چین کا کاربن اخراجی تجارتی نظام (ای ٹی ایس) مستحکم اور مسلسل بڑھتی ہوئی ترقی کا ماڈل ہے۔ انہوں نےعالمی برادری سے اپیل کی کہ کاربن مارکیٹس کو زیادہ مؤثر اور جامع بنانے کے لئے تبادلوں کو بڑھایا جائے۔

یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے کلائمٹ ایکشن میں بین الاقوامی امور اور ماحولیاتی مالیات کی ڈائریکٹر ڈیانا اکونسیا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ چین اپنے اخراجی تجارتی نظام (ای ٹی ایس) کو مضبوط کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ کاربن پرائزنگ میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو مؤثر نظام قائم کرنے میں معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

بیلم، برازیل سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے کاربن اخراج کے تجربات کوپ 30 کانفرنس میں توجہ کا مرکز بن گئے

چینی نائب وزیر ماحولیات لی گاؤ نے اپنی کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں

حالات کے مطابق مارکیٹ کی تشکیل، ڈیٹا کی بہتری اور عالمی تعاون پر زور

اسٹیل، سیمنٹ اور ایلومینیم صنعتیں بھی ای ٹی سی سسٹم میں شامل

اکتوبر 2025 تک مجموعی تجارتی حجم 770 ملین ٹن کاربن الاونس سے زائد رہا

مارکیٹ کی مجموعی مالیت 51.8 ارب یوآن (تقریباً 7.3 بلین امریکی ڈالر) ہے

رضاکارانہ ایمیشنز ریڈکشن مارکیٹ کم کاربن ٹیکنالوجیز کو فروغ دے رہی ہے

عالمی بینک کے مطابق چین کا ای ٹی ایس پائیدار ترقی کا ماڈل ہے

یورپی کمیشن چین کے ساتھ کاربن پرائسنگ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں

کوپ 30 کانفرنس میں چین کے کاربن مارکیٹ تجربات پر عالمی مباحثہ جاری

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!