بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلچین۔زیمبیا تعلقات جنوب۔جنوب تعاون کی ایک مثال ہیں، چینی سفیر

چین۔زیمبیا تعلقات جنوب۔جنوب تعاون کی ایک مثال ہیں، چینی سفیر

لوساکا(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سفارتکار نے کہا ہے کہ چین اور زیمبیا کے تعلقات دو طرفہ سے آگے بڑھ کر چین۔افریقہ دوستی کی علامت اور جنوب۔جنوب تعاون کا ایک مثالی نمونہ بن چکے ہیں۔

زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جنگ نے کہا کہ 2023 میں چین اور زیمبیا کے تعلقات کو جامع تزویراتی اور تعاون پر مبنی شراکت داری کے درجے تک لے جانے سے تعاون کے مزید شعبے کھلے ہیں اور شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہان جنگ نے کئی اہم مشترکہ منصوبوں کا ذکر کیا جو مسلسل پیشرفت کر رہے ہیں، جن میں 100 میگاواٹ چیسامبا شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح اور لوبامبے کاپر مائن کی دوبارہ بحالی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ۔زیمبیا ریلوے اب بھی چین اور افریقہ کی دوستی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلوے کی بحالی کا منصوبہ زیمبیا کو خطے سے بہتر طور پر جوڑے گا اور اسے "زمینی طور پر مربوط ملک” اور ایک علاقائی صنعتی مرکز بننے کے اپنے ہدف میں مدد دے گا۔

ہان جنگ نے کہا کہ چین اور زیمبیا نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرجہتی فورمز پر قریبی تعاون کیا ہے، ایک دوسرے کے مفادات کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

ہان کے مطابق چینی طرز جدیدیت ان غیر مغربی ممالک کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتی ہے جو ترقی کے ساتھ اپنی خودمختاری بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور زیمبیا سمیت افریقی ممالک جدیدیت کی راہ کے ہم سفر ہیں۔ چین نظم ونسق کے تبادلے کو مضبوط کرنے اور ہر ملک کے خود مختار ترقیاتی راستوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!