معروف ٹی وی اینکر و صحافی شاہزیب خانزادہ کیساتھ لندن میں ہراسانی واقعے پر پاکستان کی شوبز شخصیات نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
اداکار منیب بٹ نے واقعے کو شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہزیب خانزادہ ملک کے ذہین، معتبر اور باصلاحیت صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، کسی کو اس طرح فیملی کیساتھ عوامی مقامات پر ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔
گلوکار جواد احمد نے کہا کہ ہراساں کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ایسی حرکات کرنیوالوں کو سزا دینا ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی شخص سیاسی اختلاف کی بنیاد پر دوسروں کیخلاف مخاصمانہ رویہ اختیار نہ کرے۔
شوبز شخصیات کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رویے کو(mob mentality) کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


