بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینسیاسی تناؤ میں اضافہ، بنگلادیش وویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خطرے...

سیاسی تناؤ میں اضافہ، بنگلادیش وویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

بنگلہ دیش کی ایک عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بنگلادیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرنا ہے، بنگلادیش اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ بنگلادیش ویمن ٹیم کیساتھ سیریز کی ابھی کلیئرنس نہیں ملی۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورہ بنگلادیش بھی ملتوی کیا تھا، بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کریگی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!