بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلدبئی ایئر شو 2025 کا آغاز، چین کے سی 919 طیارے کی...

دبئی ایئر شو 2025 کا آغاز، چین کے سی 919 طیارے کی مشرق وسطیٰ میں پہلی شرکت

دبئی(شِنہوا)دبئی ورلڈ سنٹرل میں دبئی ایئر شو کا 19واں ایڈیشن شروع ہوگیا، جس میں چین کے مقامی طور پر تیار کردہ 2 سی 919 طیاروں نے مشرق وسطیٰ میں پہلی بار شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق پانچ روزہ تقریب کا موضوع "مستقبل یہاں ہے” ہے۔ تقریب میں 1,500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔ 200 سے زیادہ طیارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں، جن میں تجارتی، فوجی اور نجی جیٹ طیارے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز (یو اے ویز) اور جدید ترین ہوا بازی کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

اس سال چین کی ہوابازی کی تقریباً 100 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔ سی 919 طیارہ ساز کمپنی چائنہ کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی او ایم اے سی) ایک سی 919 اور ایک سی 909 طیارے کی نمائش کر رہی ہے جبکہ چائنہ سدرن ایئرلائنز نے ایک اور سی 919 طیارہ پیش کیا ہے۔ سی 919 کا مشرق وسطیٰ میں یہ پہلا مظاہرہ ہے اور سی او ایم اے سی نے چین میں تیار کردہ اس مسافر طیارے کی پرواز کا مظاہرہ بھی کیا۔

چینی تیار کردہ یو اے ویز اور ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کے حامل الیکٹرک طیاروں نے بھی دنیا کی سب سے بڑی ہوا بازی کی نمائش میں خاص توجہ حاصل کی۔

اس سال کے ایئر شو میں تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار تجارتی مہمان شریک ہوئے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دو سالہ ایونٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!