راولپنڈی میں موسم تبدیلی کے باعث ڈینگی کیسز میں بھی کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 10 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 1548مثبت کیسز سامنے آئے، اس وقت مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے اب تک 66لاکھ 15ہزار 733 گھروں کی چیکنگ کی اس دوران دو لاکھ 14 ہزار سے زائد لاروا ہاٹ سپاٹس دریافت ہوئے جبکہ 19 لاکھ 6 ہزار 271مقامات کی چیکنگ میں 29 ہزار 274لاروا پازیٹو ملے۔
حکام کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,852 ایف آئی آرز درج کر کے 1,945عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 3,767چالان جاری کر کے 1کروڑ 14لاکھ 39ہزار 7روپے جرمانے وصول کئے گئے۔


