ماسکو(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
لی چھیانگ روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹین کی دعوت پر 17 اور 18 نومبر کو ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔
ماسکو کے ونوکوو ایئرپورٹ پہنچنے پر لی چھیانگ کا استقبال روسی حکومت کے نمائندگان اور روس میں چین کے سفیر ژانگ ہان ہوئی نے کیا۔


