بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین کے شمال مشرقی علاقے میں چانگہائی کراس سی برج کے مرکزی...

چین کے شمال مشرقی علاقے میں چانگہائی کراس سی برج کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز

چین کے شمال مشرقی خطے میں چانگہائی کراس سی برج کے بنیادی حصے کا تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔

گہرے پانیوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اس پیشرفت کو ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

دالیان شہر کی چانگہائی کاؤنٹی میں واقع سمندر پر اس پُل کی تعمیر کا باضابطہ آغاز رواں برس 25 جون کو ہوا تھا۔

تعمیر مکمل ہونے پر یہ 25.5 کلو میٹر طویل پُل چانگہائی کاؤنٹی کے جزائر کو خشکی سے جوڑ دے گا جس سے مقامی رہائشیوں کو آمدورفت میں نمایاں آسانی آئے گی۔

تیانجن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شمال مشرق میں چانگہائی کراس سی برج کی بنیادوں کی تعمیر شروع

25.5 کلومیٹر طویل پُل دالیان شہر کی چانگہائی کاؤنٹی میں بن رہا ہے

گہرے سمندری علاقوں میں تعمیراتی کام اہم مرحلے میں داخل

منصوبہ خطے کے سب سے بڑے کراس سی انفراسٹرکچر کا حصہ

پُل زمینی حصے کو چانگہائی کاؤنٹی کے جزیروں سے جوڑے گا

تعمیر مکمل ہونے پر مقامی رہائشیوں کی آمدورفت میں واضح بہتری آئے گی

پل کا سنگِ بنیاد 25 جون 2025 کو رکھا گیا تھا

پُل کی تکمیل سے علاقائی رابطوں کو نئی رفتار ملے گی

منصوبہ مقامی معیشت اور روزمرہ سفری سہولتوں کے لئے اہم قرار

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!