بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینلبنان موٹر شو میں چینی الیکٹرک گاڑیاں مرکز نگاہ بن گئیں

لبنان موٹر شو میں چینی الیکٹرک گاڑیاں مرکز نگاہ بن گئیں

مشرقِ وسطیٰ کے لئے ای موٹر شو کا تیسرا ایڈیشن لبنان کے دارالحکومت بیروت کے فورم دی بیروت نمائش ہال میں جاری ہے۔

یہ سات روزہ نمائش منگل کے روز شروع ہوئی۔ اس میں معروف آٹوموٹو برانڈز کی جدید الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی جدید ای موبیلٹی اور اسمارٹ موبیلٹی حل بھی دکھائے جا رہے ہیں۔

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی نمائش عوام کی بھرپور توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

ایمپیکس کمپنی کے مالک اور لبنان میں زئیکر گاڑیوں کے ڈسٹری بیوٹر برنارڈ عبداللہ کا کہنا ہے کہ چینی گاڑیوں کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی):برنارڈ عبداللہ، مالک، امپیکس، ڈسٹری بیوٹر، زیئکر کارز، لبنانی

"یہ کئی وجوہات کی بنا پر تصور سے بھی زیادہ اہم ہے۔اگر ہم پانچ سال پیچھے جائیں تو چین کی گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 0.1 فیصد سے زیادہ نہیں تھا۔ آج چین اور اس کے مینوفیکچررز اور لبنان میں تقسیم کاروں کی کوششوں کے نتیجے میں یہ مارکیٹ شیئر 5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

اس طرح چینی گاڑیاں اب محض ایک رجحان ہی نہیں رہیں بلکہ ضرورت بھی بن گئی ہیں۔ چین نے پوری دنیا کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف خوبصورت بلکہ جدید گاڑیاں بھی تیار کر سکتا ہے۔ ان گاڑیوں میں جدت کا معیار بہت بلند ہے۔ ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی):برنارڈ عبداللہ، مالک، امپیکس، ڈسٹری بیوٹر، زیئکر کارز، لبنانی

"انہوں نے کئی عوامل کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ ان کے ڈیزائن مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ یہ گاڑیاں انتہائی جدید طریقے سے تیار کی جاتی ہیں اور ان میں بہترین حفاظتی خصوصیات موجود ہیں۔ خصوصیات کے لحاظ سے یہ بہت جدید اور اختراعی نوعیت کی حامل ہیں۔ یوں کئی وجوہات کی بنا پر یہ اچھے ماڈل اور نئی ٹیکنالوجیز خاص طور پر الیکٹرک یا پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں میں جدت پیش کر رہی ہیں۔ لوگ اس جدت کو دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔ بس یہی بات ہے۔”

نینسی لبنان میں چینی کار برانڈز فراہم کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ لبنانی صارفین ان جدید ترین چینی الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تیزی سے متوجہ ہو رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): نینسی، سپلائر، چینی کار برانڈز، لبنان

"مجھے یقین ہے کہ لبنان میں اس شعبے کے لئے بہت مضبوط امکانات موجود ہیں۔ خاص طور پر اس وقت برقی گاڑیوں کا شعبہ فروغ پا رہا ہے اور ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ لبنانی صارفین گاڑی کے معیار اور ڈرائیونگ کارکردگی کے حوالے سے بلند توقعات رکھتے ہیں۔ اس سے لبنان میں مزید چینی برانڈز متعارف کرانے کے حوالے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو رتا ہے۔”

بیروت سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

لبنان میں ای موٹر شو میں چینی الیکٹرک گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

دارلحکومت بیروت میں سات روزہ نمائش میں جدید گاڑیاں پیش کی جا رہی ہیں

شہری چینی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کو دیکھنے کے لئے متوجہ ہیں

پانچ سال قبل مارکیٹ شیئر صرف 0.1 فیصد تھا جو اب 5 فیصد تک پہنچ گیا ہے

چینی گاڑیاں اس وقت محض رجحان نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہیں

جدید ڈیزائن اور اعلیٰ حفاظتی خصوصیات چینی گاڑیوں کی پہچان ہیں

پلگ اِن ہائبرڈ اور ای وی میں نئی ٹیکنالوجیز نے صارفین کو متاثر کیا

لبنانی صارفین گاڑیوں کےاعلیٰ معیار اور ڈرائیونگ پرفارمنس کو اہمیت دیتے ہیں

نمائش چینی گاڑیوں کے لئےعوامی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا ئے گی

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!