بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانپشاور ہائیکورٹ، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس، سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت...

پشاور ہائیکورٹ، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس، سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع

پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔

منگل کو پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کی تاہم پشاور ہائیکورٹ میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

عدالت نے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات دوبارہ طلب کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی۔

عدالت نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو 27 نومبر تک سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!