بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینمصطفی کمال کا بیماریوں کے خاتمے کیلئے مقامی سطح پر سیوریج ٹریٹمنٹ...

مصطفی کمال کا بیماریوں کے خاتمے کیلئے مقامی سطح پر سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم کے قیام پر زور

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے مقامی سطح پر سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 70فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے جنم لیتی ہیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے، احتیاطی تدابیر، صاف پانی، بہتر طرزِ زندگی اور جدید تحقیق کے ذریعے ہی بیماریوں کے پھیلائو پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

منگل کو 2 روزہ ذیابیطس و نباتاتی ادویات پر علاقائی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ذیابیطس کے علاج میں جڑی بوٹیوں اور پودوں کے موثر استعمال کی افادیت ہے، طبی ماہرین درست کہتے ہیں کہ ذیابیطس تمام بیماریوں کی ماں ہے اور پاکستان میں ہر چوتھا شہری اس مرض کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا طبی نظام زبوں حالی کا شکار ہے، ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں،احتیاط، لائف سٹائل میڈیسن و صحت عامہ کا بنیادی نظام مضبوط نہ کرنے تک بیماریوں کا مکمل علاج ممکن نہیں ،چاہے جتنے مرضی ہسپتال بنا لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرہیز ہی علاج سے بہتر ہے ،ملک میں بیماریوں کے پھیلائو کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص سیوریج سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 فیصد بیماریاں گندے پانی سے پیدا ہوتی ہیں، اگر صاف پانی مہیا ہو جائے تو ہسپتالوں کا بوجھ 70 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کراچی تک آنیوالا پانی آلودگی کا سبب بنتا ہے، لہٰذا مقامی سطح پر سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو 13 بڑی بیماریوں سے بچائو کی ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے تاہم ویکسین نیشن مہم کیخلاف طبقے کا سدباب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کے نظام کے قریب تر علاج کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی شعبہ صحت میں اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے، ہم احتیاطی تدابیر، صاف پانی، بہتر طرزِ زندگی اور جدید تحقیق کے ذریعے ہی بیماریوں کے پھیلائو پر قابو پا سکتے ہیں ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!