کراچی پولیس نے ڈیفنس فیز 5 سے نوبیاہتا دلہن کی پھندا لگی نعش برآمد کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، لڑکی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی، واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا، متوفیہ کے شوہر کی خالہ اور کزن کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔
متوفیہ کے ابتدائی پوسٹمارٹم میں موت گلا دبنے سے ہوئی ہے تاہم کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کیلئے متوفیہ کے جسم کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں ۔


