بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانقصور، ڈاکو پٹرول پمپ سے 17 لاکھ لوٹ کر فرار، مزاحمت پر...

قصور، ڈاکو پٹرول پمپ سے 17 لاکھ لوٹ کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے ملازم زخمی

قصور میں مسلح ڈاکو پٹرول پمپ سے 17 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ سے ایک ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز رات گئے 6 مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش باکس سے 17لاکھ روپے نقدی جمع کی اور فرار ہو گئے، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کی جس سے پمپ ملازم 26سالہ ساجد شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!