بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکہ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ سے موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔
دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی تلاش کیلئے تلاش شروع کردی۔
حکام کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


