بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں 15 خوارج کی ہلاکت، صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز...

خیبر پختونخوا میں 15 خوارج کی ہلاکت، صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں 15 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا۔

جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کے کارندوں بشمول سرغنہ عالم محسود کا مارا جانا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم ملک میں پائیدار امن کے قیام کی قومی کاوشوں کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی و دہشت گردی کیخلاف قومی اتفاقِ رائے میں خلل ڈالنے کیلئے کسی سطح پر کوئی سیاسی چال یا توجہ بٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

صدر نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاک سرزمین کو جلد ہر خارجیوں کے شر سے پاک کردیا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!