بیجنگ(شِنہوا)چین اور ویتنام کی بحری افواج 19 سے 20 نومبر تک بے بو خلیج کے پانیوں میں اپنی 39 ویں مشترکہ گشت انجام دیں گی۔
چین کی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق مشترکہ گشت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان متعلقہ معاہدوں اور انتظامات کے تحت کیا جائے گا۔ اس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور متعلقہ سمندری علاقوں کی سلامتی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔


